ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ووٹرلسٹ میں نوجوانوں کے نام درج کرنے کے لئے 22جولائی کو خصوصی مہم

ووٹرلسٹ میں نوجوانوں کے نام درج کرنے کے لئے 22جولائی کو خصوصی مہم

Tue, 18 Jul 2017 10:19:36    S.O. News Service

بھٹکل ،17؍جولائی (ایس او نیوز)بھٹکل تحصیلدار کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تعلقہ میں نوجوانوں کے نام ووٹرلسٹ میں شامل کرنے کا کام پورے زور شور سے جاری ہے۔ یہ مہم یکم جولائی سے شروع کی گئی ہے جو 31جولائی کو اختتام پزیر ہوگی۔

اخباری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ 22جولائی کے دن صبح 10بجے سے شام5بجے تک ہر پولنگ بوتھ میں متعلقہ افسران 18سال سے 21سال تک کے نوجوانوں کی طرف سے پُر کیے گئے فارم نمبر 6,7,8اور8Aقبول کریں گے۔چونکہ 31جولائی کو اس مہم کا اختتام ہوگا اس لئے تعلقہ تمام نوجوانوں اوردیگر رائے دہندگان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔


Share: